گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ نے سعودی عرب پلٹ شہری کے گھر کا صفایا کردیا
مسلح ملزمان ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار
گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ نے سعودی عرب پلٹ شہری کے گھر کا صفایا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ فیصل تھانے کےعلاقے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں وائٹ کرولا گینگ نے سعودی عرب پلٹ شہری کے گھرکا صفایا کردیا، مسلح ملزمان ایک کروڑروپے مالیت کے زیورات ونقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے واردات سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایس پی گلشن اقبال عزیر احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات سال 2019 میں سعودی عرب سے کراچی آکر سکونت اختیار کرنے والے شہری شفیع الحسن کے گھر ہوئی ہے۔ لوٹی جانے والی رقم میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل تھی انہوں نے بتایاکہ واردات کے وقت صرف متاثرہ شہری کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں۔ ملزمان تقریباً 20 منٹ تک گھر کے اندر موجود رہے۔
ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ گھر میں واردات کے لیے تین ڈاکو داخل ہوئے اور ملزمان مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے جائے واردات سے ملزمان کے فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے جبکہ جیوفینسنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جائے گا۔