عام انتخابات میں الیکشن کمشنر کا کام شریف برادران نے ادا کیا چوہدری پرویزالہیٰ

سابق چیف جسٹس کا ریٹرننگ افسران سےخطاب غیرآئینی تھا حالانکہ ریٹرننگ افسران چیف الیکشن کمشنرکےماتحت ہوتے ہیں،پرویزالہیٰ


ویب ڈیسک May 09, 2014
انتخابات کے دوران سب سے زیادہ دھاندلی ان حلقوں میں ہوئی جہاں ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے، پرویز الہیٰ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہوائی جہازوں کے بعد اب الیکشن بھی ہائی جیک ہونا شروع ہوگئے جب کہ عام انتخابات کے دوران سب سے زیادہ دھاندلی ہمارے حلقوں میں ہوئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ انخابات سے قبل ہم نے ایک اجلاس میں یہ قرار داد پاس کی جس میں یہ کہا گیا تھاکہ الیکشن شفاف نہیں ہوں گے، اس کے نتائج دھاندلی کی شکل میں آئیں گے اور ہمارا یہی مؤقف آج بھی ہے، انتخابات کے دوران سب سے زیادہ دھاندلی ان حلقوں میں ہوئی جہاں ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے۔

چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ ہوائی جہازوں کے بعد اب الیکشن بھی ہائی جیک ہونا شروع ہوگئے، گزشتہ سال اپریل میں جب انتخابی عمل شروع ہوا تو چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے یہ کہہ دیا تھا کہ ان کے معاملات میں دخل اندازی ہورہی ہے جس پر انہوں نے تمام جماعتوں کو بلایا اور ان سے ملنے کے بعد اعلان کیا کہ تمام ادارے الیکشن میں مداخلت سے باز رہیں،چیف الیکشن کمشنر کے منع کرنے باجود سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریٹرننگ افسران کو خط لکھا اور خود بھی مختلف شہروں میں ان کے پاس جاکر خطاب کئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کے یہ خطاب آئین اور قانون کی خلاف ورزی تھے حالانکہ ریٹرننگ افسران چیف الیکشن کمشنر کے ماتحت ہوتے ہیں، ایسا کرکے سابق چیف جسٹس نے اپنی ہی بنائی ہوئی جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی کی انہوں چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا کام بھی سنبھالا ہوا تھا جب کہ اس ڈرامے کے دوسرے کردار میاں نواز شریف اور شہباز شریف ہیں جنہوں نے ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی اپنی کامیابی کا اعلان کردیا اور اپنے آپ کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بناڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں