عام انتخابات کے معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار ، بروقت اقدامات کیلیے کمیٹی تشکیل

(فوٹو: فائل)

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تمام ونگز انچارج اورصوبائی الیکشن کمشنرز کو انتظامات کی فوری تکمیل اورالیکشن میٹریل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کی تیاریوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرزاورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل الیکشن اسلام آباد حلقہ بندی کے لئے ضروری نقشہ جات ودیگرڈیٹا صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریات سے بروقت حصول کو یقینی بنائیں۔


الیکشن کمیشن نےاسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دے دی جوتمام امور کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

الیکشن کمیشن کی نگران حکومتوں کےلئے جاری ہدایات میں مزید اضافہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومتوں کیلیے جاری کی جانے والی ہدایات میں مزید اضافہ کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت الیکشنز پر کسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی اور جاری معاہدوں پر اقدامات کریں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کےتحت اقدامات کرسکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ،بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی۔

نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں منصوبوں پر فیصلے کرسکیں گی۔
Load Next Story