اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کا اسلامی بینکنگ کے فروغ پرمفتی تقی عثمانی کو ایوارڈ دینے کا اعلان
اسلامی ترقیاتی بینک کے سالانہ ایوارڈ کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ممتاز اسکالرز اور ماہرین پر مشتمل ہے
لاہور:
اسلامی ترقیاتی بینک نے مفتی تقی عثمانی کی اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ساتھ برطانوی پروفیسر روڈنی ولسن کے لئے بھی اسلامی بینکنگ کی فروغ کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس" ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں شخصیات کو یہ ایوارڈ 22 جون کو جدہ میں ہونے والے اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 39 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر دیا جائے گا۔
اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر احمد محمد علی نے مفتی تقی عثمانی اور برطانوی پروفیسر روڈنی ولسن کو اس حوالے سے مبارک باد دیتے ہوئے اسلامی بنیادوں پر فنانسنگ کے میدان میں ان کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے سالانہ ایوارڈ کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ممتاز اسکالرز اور ماہرین پر مشتمل ہے، کمیٹی نے متفقہ طور پر 2014 کے انعام کے لیے مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو مشترکہ طور پر حقدار قرار دیا ہے۔