سانحہ جڑانوالہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا

تحقیقاتی کمیٹی پولیس افسران اور مقامی لوگوں کے بیانات قلم بند کرے گی، ذرائع

فوٹو فائل

سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران نے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران ڈی آئی جی عبد الغفار قیصرانی اور فیصل علی راجہ نے جڑانوالہ میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔


ذرائع کے مطابق تحیقیاتی ٹیم کل دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کرے گی، جہاں پولیس افسران اور مقامی لوگوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ پولیس نے وقوعہ کے بارے میں بریفننگ دی۔

واضح رہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Load Next Story