50 روپے پر تلخ کلامی ملزم نے بائیکیا چلانے والے کو گولی ماردی

ملزم کی فائرنگ سے موٹرسائیکل ٹیکسی چلانے والے محنت کش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2023
—(فوٹو: فائل)

راولپنڈی میں 50 روپے کے تنازع پر ملزم نے موٹرسائیکل ٹیکسی چلانے والے کو گولی ماردی۔

تفصیلات کے مطابق بائیکیا چلانے والے نے سوری سے 150 روپے کرایا طلب کیا جبکہ ملزم نے 100 روپے دینے کی ضد کی۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے پستول نکال کر بائیکیا چلانے والے پر فائرنگ کردی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق گولی لگنے سے موٹرسائیکل ٹیکسی چلانے والا محنت کش زخمی ہوگیا جسے ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں