پاکستان تحریک انصاف نے 13 نکات پر مشتمل ’’چارٹر آف ڈیمانڈ‘‘ تیار کرلیا
دھاندلیوں کے خلاف احتجاج 11 مئی کے بعد بھی جاری رہے گا اور الیکشن کمیشن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرے ہوں گے
تحریک انصاف نے 11 مئی کے جلسے کے لئے 13 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے 11 مئی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیار کئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ میں آئندہ انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرانے، 4 حلقوں میں ووٹوں کی فوری تصدیق کرانے، بلدیاتی انتخابات جوڈیشنل افسران کی زیر نگرانی کرائے جانے اور نادرا اور چیف الیکشن کمیشن کے سربراہوں کی تعیناتی اپوزیشن کی مشاورت سے کرنے کے مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر شفاف انتخابات کے لئے اصلاحات کرنے اور دھاندلی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور انہیں سزا دینے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج 11 مئی کے بعد بھی جاری رہے گا اور الیکشن کمیشن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔