تحریک انصاف کا 11مئی کو دیئے جانیوالا دھرنا دھرنی میں بدل جائے گا سعد رفیق
تحریک انصاف دھرنے چھوڑ کر عوام کے مسائل،لوڈشیڈنگ ،غربت اور امن وامان کی صورتحال پر توجہ دے،وزیرریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا گیارہ مئی کا دھرنا دھرنی میں بدل جائے گا جبکہ اس دھرنے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے جواب لاعلاج ہوچکے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو عام انتخابات میں شکست کا الزام اپنی پارٹی پر لگانا چاہئے ان کےامیدواروں کو الیکشن تک لڑنا نہیں آتا اور یہ الزام تراشی ہم پر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا 11 مئی کا دھرنا دھرنی میں بدل جائے گا جبکہ اس دھرنے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے جو اب لاعلاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں کسی کی خواہشات کے مطابق فیصلے نہیں کرتیں بلکہ ٹھوس ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ تحریک انصاف کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنے چھوڑ کر عوام کے مسائل،لوڈشیڈنگ ،غربت اور امن وامان کی صورتحال پر توجہ دے۔