انسداد دہشتگردی عدالت فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

فواد چوہدری کی آج الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پیشی ہے، وکیل کی استدعا پر عدالت نے ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی


ویب ڈیسک August 22, 2023
(فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔

مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے سمیت 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ جس میں وکیل رانا مدثر عمر نے فواد چوہدری کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پاکستان اسلام آباد میں پیشی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں آج طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظور کرے ۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کی ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں