پاک افغان کرکٹرز نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی

دونوں ٹیمیں آج سری لنکا کے ہمبنٹوٹا میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک August 22, 2023
دونوں ٹیمیں آج سری لنکا کے ہمبنٹوٹا میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: افغان بورڈ)

پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔

افغان بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے دوستی کے اشارے کے طور پر پاکستانی کرکٹرز ملبوسات پیش کیے۔

گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے بعد افغان کپتان نے پاکستانی کرکٹرز کو افغانستان کے معروف روایتی ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی والے یاخان ڈریس پیش کیے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

دوسری جانب دونوں ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلے ون ڈے ون ڈے میں آج مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |