کراچی جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرانیوالا شخص فائرنگ سے جاں بحق
خاتون کو چھیڑنے والے افراد اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، 41 سالہ فیاض چہرے پر گولی لگنے سے جاں بحق
جوہر آباد میں جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرانے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔ جھگڑا خاتون کو چھیڑنے والے افراد اور اس کے شوہر کے درمیان ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 مین راشد منہاس روڈ گلشن مصطفیٰ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 41 سالہ فیاض جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔
حمزہ نامی شخص نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا تعلق گجرات سے ہے اور اس نے راجپوت کالونی بنگالی پاڑے کی رہائشی خاتون سے شادی کی تھی۔ وہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ضیا کالونی کا رہائشی ہے ۔ شادی کے بعد راجپوت کالونی کے رہائشی لڑکے اس کی اہلیہ کو تنگ کرتے تھے اور اس حوالے سے بات چیت کے لیے انہیں گلشن مصطفیٰ پر بلایا تھا، جہاں بات چیت کے دوران جھگڑا ہوا اور بیچ بچاؤ کرانےو الا شخص فائرنگ کی زد میں آ گیا، جو چہرے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔
واقعے کے بعد علی ، نعمان ، ذیشان اور ارسلان موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے ۔ مقتول فیاض فیڈرل بی ایریا بلاک 15 گلشن مصطفیٰ کا رہائشی اور پلمبر کا کام کرتا تھا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔