کراچی کوچنگ سینٹر میں طالبعلم کا قتل ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان گرفتار

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی، مقتول آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا

ملزمان طالب علم کو قتل کرنے کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے (فوٹو: فائل)

کوچنگ سینٹر میں طالب علم کے قتل کے کیس میں ضمانت مسترد ہو جانے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں ملزمان طلحہ اور لقمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان وقوع کے بعد مفرور تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا 8 ویں جماعت کا طلب علم تھا۔
Load Next Story