صارفین کے لیے بجلی پھر سے مہنگی ہونے کا امکان
سی پی پی اے نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے
سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 7 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) جی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گا۔