
واقعہ کی مختلف مقامات پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے متعدد نوجوانوں سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔
اس دوران کچھ فاصلے پر قائم گھر سے نکل کر ایک نوجوان فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو دھکا دیتا ہے جس کے باعث ان کی موٹر سائیکل ڈگمگا جاتی ہے اور اس دوران لٹنے والے نوجوان اور علاقہ مکین بھی متحرک ہوجاتے ہیں اور ڈاکوؤں پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھائی دیئے جبکہ دونوں ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر موٹر سائیکل پر فرار ہونے کے لیے ایک گلی میں داخل ہوتے ہیں۔
اس دوران بڑی تعداد میں مکین گلی میں داخل ہوتے ہیں اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر لیجاتے ہوئے دکھائی دیے تاہم فوری طور پر مذکورہ علاقے اور واردات کب ہوئی تھی اس کا تعین نہیں ہو سکا ۔
[video width="626" height="360" mp4="https://c.express.pk/2023/08/367981570_271538808965490_9088065161382940883_n-1692689330.mp4"][/video]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔