راولپنڈی میں بجلی کے قیمت میں خوفناک اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

شہریوں کی بڑی تعداد نے کہوٹہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے کہوٹہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔ فوٹو:فائل

بجلی کے بلوں میں خوفناک حد تک اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

ہزاروں روپے بل زائد آنے پر کہوٹہ میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کہوٹہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔


شہریوں نے زبردستی آئیسکو دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور گیٹ بند ہونے پر اسے توڑنے کی بھی کوشش کی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ہزاروں کے بھیجے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اتنا اضافہ کر دیا گیا کہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

[video width="480" height="656" mp4="https://www.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-22-at-12.52.23-pm-1-1692691501.mp4"][/video]
Load Next Story