کراچی کے شہری نے چھینی گئی موٹرسائیکل حب سے خود ہی برآمد کرلی

موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھولے جا رہے تھے۔


Sajid Rauf August 22, 2023
موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھولے جا رہے تھے۔ (فوٹو فائل)

پولیس کارکردگی سے مایوس کراچی کے شہری چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں خود برآمد کرنے لگے ملیر کے علاقے سے اسلحے کےزورپر چھینی جانے والے موٹر سائیکل متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے خود حب کے علاقے سے برآمد کرلی۔

موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھولے جا رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پیرکوملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان شہری سےاس کی موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے تھے،متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی۔

متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے پولیس کے ہمراہ حب چوک الامارت سٹی کے قریب ایک کمپاؤنڈ سے اپنی موٹر سائیکل برآمد کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔



ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہےکہ چھینی جانے والی موٹر سائیکل کے ایک کمپاؤنڈ میں پارٹس کھولے جا رہے تھے متاثرہ شہری نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

موٹر سائیکل کے پارٹس کھولتے ہوئے 2ملزمان کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ متاثرہ شہری کی جانب سے گرفتارملزمان کو تھپڑ بھی مارے گئے ، کمپاؤنڈ سے ایک مشکوک گاڑی بھی کھڑی ہوئی پائی گئی۔

پولیس نے موقع پرسے گرفتار ملزمان اورمشکوک گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکرمتعلقہ تھانے منتقل کردیا بتایا جا رہا ہےکہ جس کمپاؤنڈ سے متاثرہ شہری کی موٹرسائیکل برآمدکی گئی وہ کمپاؤنڈ ایرانی ڈیزل کا ڈپو ہے۔

ایس ایچ او ملیر سٹی عبدالستار نے بتایا کہ موٹر سائیکل چھینے جانے کی واردات پیر کو ہوئی تھی اور موٹر سائیکل کی تلاش میں پولیس کراچی کے بارڈر تک متاثرہ شہری کے ساتھ تھی لیکن موٹرسائیکل کراچی کے باہر چلی گئی تھی۔



انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل اسی شہری کی تھی جن کی بیٹری کی دکان پرچند ماہ قبل ڈکیتی کی نیت سے ڈکیت داخل ہوئے تھے اور دکانداروں کی جانب سے ڈکیتوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرارہوگئے تھے اوربعدازاں ایک ڈکیت کوزخمی حالت میں جناح اسپتال سے گرفتارکرلیا گیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں