ٓخاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے

فوٹو: ایکسپریس

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔


طلال احمد جمانی نامی ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں حیدرآباد سےگرفتار کیا گیا، ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر موجود تھیں جن کے ذریعے وہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story