سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ

شبیر علی قریشی پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام ہے، ترجمان اینٹی کرپشن


ویب ڈیسک August 22, 2023
فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ترجمان کے مطابق میاں شبیر علی قریشی پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا، اور مالی مفادات کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا۔

اینٹی کرپشن نے ایکسیئنز محمد کامران اکرم،محمد وقاص اور ایس ڈی او نور محمد اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں