امریکی شہر شکاگو میں ایک خاتون کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الینوائے میں امریکی اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ شکاگو کی ایک خاتون کو ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولی مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
فلوریڈا کی ایک عدالت میں رواں ماہ کے اوائل میں 41 سالہ ٹریسی میری فیورینزا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔
شکایت میں خاتون کا حوالہ دیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا میں ڈونلڈ ٹرمپ سینئر اور بیرن ٹرمپ کو چہرے پر گولی مار دوں گی۔ ٹریسی نے یہ بات مئی میں مبینہ طور پر ایک ای میل میں لکھی تھا۔
ای میل جنوبی فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں ایک تعلیمی ادارے کے نامعلوم سربراہ کو بھیجی گئی تھی جہاں ٹرمپ کا بھی رہائشی کمپلیکس ہے۔