بائیس گریڈ کی سرکاری افسر نے صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی

صدر مملکت نے حمیرا احمد کو پرنسپل سیکریٹری بنانے کی سفارش کی تھی

(فوٹو : فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔

صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اُس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکرٹری بننے سے معذرت کر لی۔

مزید پڑھیں: بائیس گریڈ کی سرکاری افسر نے صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ایسے کسی عہدے کو نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی متنازع عمل کا حصہ نہیں بنناچاہتی۔


نگراں حکومت کا 22 گریڈ کے تین افسران کے نام الیکشن کمیشن اور صدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرااحمد کی معذرت کے بعد نگراں حکومت نے دیگر آپشن پر غورشروع کردیا اور گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام الیکشن کمیشن اورصدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد افسران کا پینل صدرمملکت کوارسال کیاجائے گا۔ جن میں سے ڈاکٹر عارف علوی کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے اور پھر الیکشن کمیشن تقرری کی منظوری دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بل کی منظوری میں آپ کا کوئی قصور نہیں، پارٹی کا دباؤ ہے': صدر مملکت کی سیکریٹری گفتگو

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر تقررو تبادلے کاکوئی اختیار نہیں ہے، نگران حکومت نے صدر پاکستان کے عہدے کی تعظیم میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story