سرکاری اسپتال میں شہریوں سے رشوت لینے والے گارڈز گرفتار
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپتال کے دورے کے موقع پر ایک تیمار دار نے گارڈز کی شکایت کی تھی
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مریضوں اور تیمارداروں سے رشوت لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے موقع پر ایک تیمار دار نے گارڈز کی جانب سے پیسے مانگنے کی شکایت کی تھی جس پر نگراں وزیر اعلیٰ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے سپروائزر سمیت چار سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ متاثرہ تیمار دار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔