شبانہ اعظمی کے نام پر کیا فراڈ ہورہا ہے اداکارہ نے بتادیا

فراڈ کے بارے میں سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروا دی ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک August 23, 2023
بغیر تصدیق کے کسی مسیج پر یقین نہ کریں، شبانہ اعظمی:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے نام پر ہونے والے فراڈ سے متعلق خبردار کردیا۔

بھارتی فلموں کی 72 سالہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ' ایکس' پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔



شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں