ہیتھ اسٹریک نے موت کی افواہوں کی تردید کردی

ہیتھ اسٹریک 2000 سے 2004 تک زمبابوے کے کپتان رہے


ویب ڈیسک August 23, 2023
ہیتھ اسٹریک نے انٹرنیشنل میچز میں 445 وکٹیں حاصل کیں:فوٹو:فائل

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک نے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبردی تھی۔ ہیتھ اسٹریک نے اپنی موت کی خبروں کے بعد اولنگا سے رابطہ کیا اور خبر کی تردید کرنے کو کہا۔

ہنری اولنگا نے ہتھ اسٹریک سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کی تھی جس پر ہیتھ اسٹریک کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور ان کی موت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ہیتھ اسٹریک کی موت کی خبر دینے والے ہنری اولنگا نے ان کا پیغام بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور کہا کہ ہیتھ اسٹریک سے متعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

https://twitter.com/henryolonga/status/1694212344732357101?s=20

ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں۔ وہ 2000 سے 2004 تک زمبابوے کی ٹیم کے کپتان رہے۔ ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں