لاہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے فراڈ کا ملزم گرفتار

ملزم خرم شہزاد اپنے بھائی سمیت کروڑوں روپے کی رقم لے کر فرار ہوگیا تھا، ریکارڈ آڈٹ کرنے پر فراڈ سامنے آیا


ویب ڈیسک August 23, 2023
ملزم خرم شہزاد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بطور سیلز مارکیٹنگ کام کرتا تھا

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث مفرور ملزم رائیونڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خرم شہزاد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بطور سیلز مارکیٹنگ کام کرتا تھا ۔ خرم شہزاد پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ ملزم خرم شہزاد اور اس کے بھائی نے ایڈجسٹمنٹ فارم کی مد میں فراڈ کیا ۔

ملزم خرم شہزاد اپنے بھائی سمیت کروڑوں روپے کی رقم لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ پرائیویٹ فرم سے آڈٹ کرنے پر بڑا فراڈ سامنے آیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رائیونڈ پولیس میں مقدمہ درج ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں