کراچی حساس ادارے نے بھارتی جاسوس اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا

ملزمان سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، 5لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد

فوٹو : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے کلاکوٹ تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، 5لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔


ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوس کی شناخت اکھل دیوولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور سہولت کار کی ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم ملک کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، بھارتی جاسوس کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story