’غدر‘  کی کامیابی پر امیشا پٹیل کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ کس نے دیا

امیشا پٹیل کی فلم ’غدر 2‘ کی کہانی بھی پاکستان دشمنی پر مبنی ہے


ویب ڈیسک August 23, 2023
فلم ڈائرکٹر کی تعریف پر بہت خوشی ہوئی، امیشا پٹیل:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ فلم 'غدر' کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلی بھنسالی نے ریٹائر ہونے کو کہا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ 2001 کی سپر ہٹ فلم ' غدر' کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلی بھنسالی نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے خط لکھا تھا جس میں انہوں نے مجھے ریٹائرمنٹ لینے کو کہا۔

امیشا پٹیل کے مطابق جب میں نے سنجے لیلی بھنسالی سے پوچھا کہ ریٹائرمنٹ کا کیوں کہا تو ان کا کہنا تھا کہ تم 2 فلموں میں غیر معمولی کامیابی اور وہ سب کچھ حاصل کرچکی ہو جو لوگ اپنے پورے کیرئیر میں حاصل نہیں کرپاتے۔ان کا یہ کہنا میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ تھا۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ' غدر 2' بھی باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ہے۔ ' غدر 2' کی کہانی بھی ' غدر' کی طرح پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |