بھارت میں زیرِِتعمیر ریلوے پل گر گیا26 مزدور ہلاک
حادثے کے وقت پل پر 35 سے 40 مزدور کام کر رہے تھے جو ملبے تلے دب گئے
بھارتی ریاست میزورام میں زیرِ تعمیر ریلوے پل گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 26 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جس وقت زیر تعمیر ریلوے پل گر کر تباہ ہوا وہاں 35 سے 40 مزدور کام کر رہے تھے، جہاں سے تمام لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
وزارت ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ ابتدائی طور پر حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا اور تعمیراتی کمپنی کی غفلت سامنے آئی ہے جس پر کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریلوے پل گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔
ریاست میزورام کے وزیراعلیٰ نے بھی متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔