ایشیا کپ نیپال کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


Zubair Nazeer Khan August 23, 2023
فوٹو : پی سی بی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نیپال کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

کراچی آمد پر مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، بعدازاں ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیپالی ٹیم بدھ کو آرام کرے گی جس کے بعد اگلے دو یوم اس کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس طے ہے۔

ہفتے کو نیپالی ٹیم کراچی جمخانہ گراؤنڈ میں پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد اگلے دن 27 اگست کو ملتان روانہ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے افغان ٹیم کو بڑا دھچکا

واضح رہے کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریپ کیس میں ملوث نیپالی کرکٹر سندیپ لانی چینی قانونی چارہ جوئی کے سبب ٹیم کے ہمراہ نہیں آسکے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق مذکورہ کرکٹر معاملہ حل ہونے کی صورت میں پاکستان پہنچ کر اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں