اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید  مہنگا انٹربینک میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر312 اور انٹربینک میں 299.63 روپے کا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری رہا


ویب ڈیسک August 23, 2023
(فوٹو: فائل)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جب کہ انٹربینک میں بھی ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالریکدم 6روپے بڑھ کر 312روپے پر بند ہوا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مختلف اوقات میں کم، زیادہ ہوتی رہی تاہم اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 63 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47436 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں 106 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور کاروباری دن کے اختتام پر اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رجحان کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 0.73 پوائنٹس اضافے سے 47418 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں