صدر کا الیکشن کی تاریخ طے کرنے کیلئے خط الیکشن کمیشن کو موصول
چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا، صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا
صدر نے الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جو الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر ، سکندر سلطان راجہ ، کو خط لکھ دیا۔
صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی۔
خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کا خط موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔