آئی سی سی رینکنگ ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

بولرز میں حارث رؤف 7 درجے کی چھلانگ کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے


ویب ڈیسک August 23, 2023
فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے امام الحق تیسرے اور فخر زمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ چوتھے نمبر پر بھارت کے شبمان گل ہیں۔

مزید پڑھیں: میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، بابراعظم کا ٹیم کو پیغام

بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی نویں پوزیشن برقرار ہے، حارث رؤف 7 درجے کی چھلانگ کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے دو بولرز بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جن میں مجیب الرحمن تیسری اور راشد خان چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: '' بابر سے دوستی مجھے ہمیشہ مہنگی پڑی ''

ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے تاہم ٹاپ 10 ٹی20 بالرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ حارث روف 13 ویں، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں