الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلیے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلا لیا

مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد 25 اگست کو صبح گیارہ بجے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا


ویب ڈیسک August 23, 2023
(فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ دعوت دی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے، جس پر 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دیا گیا ہے جو سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں