کراچی میں اگلے تین روز بوندا باندی کی پیش گوئی

شہر کا درجہ حرارت اگلے تین دن 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 23, 2023
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اگلے تین روز بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز میں کراچی میں بوندا باندی، پھوار پڑ سکتی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، جامشورو میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں جبکہ مطلع جزوی و مکمل آبر آلود رہا اور اس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں