2024

نامناسب رقص کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی کا فیصلہ

محکمہ داخلہ نے شوکاز نوٹس جاری کر کے ڈانسرز سے جواب طلب کرلیا


Mian Asghar Saleemi August 23, 2023
فوٹو فائل

اسٹیج ڈراموں میں فحش رقص کرنے والی 18 ڈانسرز کے پروگراموں پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ پنجاب نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے جس میں مذکورہ رقاصاؤں کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈانسرز اپنی پرفارمنسز کے حوالے سے وضاحت پیش کریں، غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں اُن پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں