اسلام آباد پولیس فاؤنڈیشن کے مکین چوری کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان

چور مہنگی گاڑیوں سوار ہو کر آتے ہیں اور گاڑیوں سے الائےرم اور ٹائر اتار کر لے جاتے ہیں، علاقہ مکین

فوٹو: اسکرین گریب

ای الیون پولیس فاؤنڈیشن میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہوگئے، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون پولیس فاؤنڈیشن کے مکین گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز، الائے رم اور ٹائروں کی چوری کے واقعات سے عاجزآگئے۔


اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چور مہنگی گاڑیوں میں سوار ہو کر آتے ہیں اور گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے الائےرم اور ٹائر اتار کر لے جاتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر یہ وارداتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ شہریوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈکیتوں اور چوروں سے بچانے میں کردار ادا کریں۔

 
Load Next Story