لاہور میں کاروباری اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

دکانیں رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، اسپتال، میڈیکل اسٹور، پیٹرول، سی این جی پمپس سمیت دیگر پابندی سے مستشنیٰ


ویب ڈیسک August 24, 2023
(فوٹو : فائل)

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کاروباری اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں اب 10 بجے کی بجائے 11 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مال، مٹھائی کی دکانیں، بیکریاں پورے ہفتے رات گیارہ بجے بند ہوں گی۔

اسی طرح ریسٹورنٹ، ہوٹلز، کافی شاپ اور کیفے پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں