آسٹریا میں ہاتھ پر ٹیٹو کے بدلے ایک سال تک مفت سفر کیجیے

آسٹریا کی حکومت نے عوام کو عوامی ٹرانسپورٹ کی ترغیب کے لیے یہ پروگرام شروع کیا ہے جس پر تنقید بھی ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 25, 2023
آسٹریا میں حکومت نے کلائمٹ ٹکٹ ٹیٹو گدوانے پر ایک سال تک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو:بشکریہ اے بی سی نیٹ ورک

آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اگر وہ اپنے بازو پراس پروگرام کا نام گُدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر میں بپلک ٹرانسپورٹ کی ایک سال تک مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

لوگوں کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اسکیم کا نام 'کلائمٹ ٹکٹ' لکھوانا ہوگا جسے کچھ بدل کر Klimaticket لکھا جاتا ہے۔ تاہم اس پر بعض حلقوں نے تنقید کا اظہاربھی کیا ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد آب و ہوا میں تبدیلی کے تناظر میں عوام کی اپنی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ کی ترغیب ہے لیکن اب تک صرف چھ لوگوں نے ہی ٹیٹو گُدوائے ہیں۔

ملک بھر میں مفت ٹیٹو کے مراکز کھولے گئے ہیں جبکہ دو سالانہ میلوں میں بھی اس کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس طرح ہر شخص ٹیٹو کے بدلے سالانہ ٹرانسپورٹ پاس کا اہل ہوسکتا ہے۔

بعض افراد نے اس عمل پر تنقید کی ہے کہ ٹیٹو بہت مشکل سے صاف ہوتے ہیں۔ حکومت ماحول دوستی کے نام پر ایک سال کے لیے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کررہی ہے جو کہ ایک درست عمل نہیں ہے۔

حکومت کےمطابق یہ ٹیٹو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہی بنائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں