ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی اپریل میں ریکارڈبرآمدات

برآمدات اپریل میں23 فیصد کے اضافے سے 34.806ملین ڈالر رہیں جو کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں

برآمدات اپریل میں23 فیصد کے اضافے سے 34.806ملین ڈالر رہیں جو کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں فوٹو؛فائل

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی برآمدات اپریل میں23 فیصد کے اضافے سے 34.806ملین ڈالر رہیں جو کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔


یہ بات ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کے ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کاروں سے مل کر سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جن کے نتائج آنے والے مہینوں میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے صنعتی شعبے کے مسائل کے حل کے لیے ایف پی سی سی آئی اور ایپزا کے مشترکہ فورم کی تجویز دی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ صنعتی پالیسی برآمدات کی بنیاد پر صنعتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے، پالیسی کے ذریعے غربت میں کمی، زرمبادلہ کے حصول اور بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی بہتری کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے اراکین نے ایپزا سے 20فیصد مصنوعات پاکستان میں فروخت کیے جانے کی حد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
Load Next Story