مشتبہ شخص روکنے کے اشارے پر پولیس اہلکاروں کو کار سے کچل کر فرار
کار سوار گلیوں میں داخل ہوگیا، تعاقب کرنے پر سامنے آکر ٹکر مار کر فرار ہوگیا، ایک پولیس اہل کار شدید زخمی
مشتبہ شخص نے روکنے کے اشارے پر پولیس اہلکاروں کو کار سے کچل دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مشکوک کار کے تعاقب کے دوران مشتبہ شخص نے کار سے پولیس اہل کاروں کو ٹکر مار کر کچل دیا، جس سے دونوں اہل کار زخمی ہوگئے اور کار پر سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سچل تھانے کی حدود میں معروف بیکری کے قریب گشت پر مامور سچل تھانے کے موٹرسائیکل سوار 2 اہل کاروں نے ایک مشکوک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار فرار ہوگیا ۔ ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسہ خان کے مطابق موٹرسائیکل سوار اہل کاروں نے کار کے نہ رُکنے پر تعاقب شروع کیا، جس پر ڈرائیور نے عقبی شیشے میں دیکھتے ہوئے کار کو اِدھر اُدھر گلیوں میں دوڑانا شروع کر دیا ۔
پولیس اہل کاروں نے کار کا تعاقب جاری رکھا ۔ اس دوران کار دوبارہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر آگئی اور موٹرسائیکل سوار اہل کار جیسے ہی کار کے آگے آئے اور اسے روکنے کی کوشش کی تو کار سوار نے موٹرسائیکل سوار اہل کاروں کو ٹکر مار کر کچل دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
موٹرسائیکل سوار اہل کار کانسٹیبل کاشف اور غلام مصطفی گر کر شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے اہل کار کاشف کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ غلام مصطفی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر سچل ، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائی وے پولیس نے علاقے میں کار کی تلاش کے لیے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی جب کہ مختلف جگہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔