روینہ ٹنڈن دو دہائیوں بعد اکشے کمار کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار آخری مرتبہ 2004 میں فلم پولیس فورس میں ایک ساتھ نظر آئے تھے


ویب ڈیسک August 24, 2023
(فائل فوٹو)

ماضی کی بھارتی فلموں کی مقبول جوڑی روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار دو دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن اکشے کمار کی مشہور کامیڈی فلم سیریز 'ویلکم 3' کا حصہ میں اکشے کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار آخری مرتبہ 2004 میں فلم پولیس فورس میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

یہی نہیں بلکہ لارا دتا، جیکولین فرنینڈس اور دیشا پٹانی بھی کامیڈی فلم کا حصہ ہوں گی۔ ٹوئٹر پر ویلکم 3 کے مکمل ٹائٹل کا اعلان بھی کیا گیا ہے فلم کے تیسرے حصے کا ٹائٹل 'ویلکم ٹو دی جنگل' رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار اکتوبر سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے جبکہ اسے سال 2024 میں کرمس کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں