اب خواتین کرکٹرز کو بھی مردوں کے برابر معاوضہ ملے گا جنوبی افریقی بورڈ کا اعلان
بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد یکساں معاوضہ دینے والا تیسرا بورڈ بن گیا
کرکٹ جنوبی افریقہ نے خواتین کرکٹرز کا معاوضہ مردوں کے برابر کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے مینز اور ویمنز کرکٹرز کو یکساں معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل میچز کی فیس ایک جیسی وصول کریں گے۔
جنوبی افریقہ دنیا کا تیسرا بورڈ ہے جس نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ بورڈز نے یہ اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں کے برابر معاوضہ، شوبز ستاروں کا خوشی کا اظہار
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جنوبی افریقن ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ سال ویمنز ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی۔
علاوہ ازیں رواں سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی لیکن فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔