بھارتی طلبا کی جعل سازی عروج پر امریکا نے 21 کو ڈی پورٹ کردیا
امریکا نے 2019 میں 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کے باعث گرفتار کیا اور سزا سنائی تھی
امریکا نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی طلبا سے متعلق کارروائیاں امریکی ریاستوں اٹلانٹا ، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ائیرپورٹس پر کی گئیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا پر 5 سال کے لیے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈی پورٹ کیے گئے 21 بھارتی طلبا جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے لیٹر کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ بھارتی طلبا کی زیادہ تعداد کا تعلق ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی طلبا سے امریکی امیگریشن حکام نے کئی گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کا موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات پکڑے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے۔
امریکا نے 2018 میں 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبا کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا تھا۔ امریکا نے 2019 میں 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کے باعث گرفتار کیا اور سزا سنائی تھی جبکہ 2022 اور رواں سال میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبا کو جعلی ایڈمیشن لیٹرز کے باعث ڈی پورٹ کیا تھا۔