پشاور زلمی کے اونر کا بٹگرام چئیرلفٹ واقعے کے ہیرو کیلئے نوکری اور انعام کا اعلان

بہادری کے طور پر صاحب خان اور معاونین کو ایوارڈ دینا چاہتا ہوں، جاوید آفریدی

بہادری کے طور پر صاحب خان اور معاونین کو ایوارڈ دینا چاہتا ہوں، جاوید آفریدی (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیرو کے لیے نوکری اور انعام کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کے لیے مثال ہے، میں بہادری کے طور پر انعام ملازمت اور سرپرائز ایوارڈ دینا چاہتا ہوں۔


واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی۔

Load Next Story