امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات انتخابات پر حمایت کی یقین دہانی
مستقبل کے رہنما کا انتخاب پاکستانی عوام کا کام ہے، امریکا پاکستان سے تعلقات کومزید گہرا کرنے کیلیے پُرعزم ہے،ڈونلڈبلوم
امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی، جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لیے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ امریکا پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔