عمرے سے واپسی پر حادثہ 4 بہن بھائی والد سمیت جاں بحق

حادثے میں بچوں کی والدہ شدید زخمی ہوئیں ،سعودی حکام


ویب ڈیسک August 24, 2023
حادثے سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کرکے واپس جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مکہ ریاض ہائے وے پرپیش آیا جس میں مالک خرما اور ان کے 4 بچے اکرم، مایا ، دانا اور دیما موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ مونا خرما شدید زخمی ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعدد راہ گیروں نے بدقسمت خاندان کی مدد کی اور ایمرجنسی کو کال کرکے لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کروانے میں مدد کی۔ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق اردن سے ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں