پشاور سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کی ضمانت منظور رہا کرنیکا حکم
عدالت نے تھری ایم پی او نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا
ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
صاحبزادہ صبغت اللہ کی تھری ایم پی او گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت، وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سابق ایم این اے کو تھری ایم پی او کے تحت 5 اگست کو دیر سے گرفتار کیا گیا اور جب سے سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ جیل میں ہے۔
اے اے جی نے بتایا کہ درخواست گزار نے میٹنگ میں تقریر کی جس پر ان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ تقریر کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔
عدالت نے سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تھری ایم پی او نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔