بچی کو بطور تاوان دینے پر پولیس کی کارروائی 2 افراد گرفتار

بچی کو جرگے میں بطور تاوان دیا گیا تھا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کارروائی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے

گھوٹکی پولیس نے ملزمان نصیر اور مدد علی بھٹو کو گرفتار کرلیا

پولیس نے بچی کو تاوان کے طور پر دینے کے واقعے کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر کی گئی پولیس کارروائی میں گھوٹکی پولیس نے 2 ملزمان نصیر اور مدد علی بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔


ترجمان نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ کارروائی جرگے میں ایک بچی کو تاوان کے طور پر دینے کے معاملے پر کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کی رپورٹ کے مطابق پولیس بچی کو تاوان کے طور پر دیے جانے کے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو دے دی گئی ہے۔
Load Next Story