افغان اوپنرز کی پاکستان کیخلاف ریکارڈ پارٹنرشپ

ابراہم زادران چالیسویں اوور میں 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک August 24, 2023
دونوں اوپنرز تاحال کریز پر موجود ہیں (فوٹو: فائل)

افغانستان کے اوپنرز نے پاکستان نے خلاف کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بنا ڈالی۔

ہمبنٹوٹا میں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 227 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی جو افغانستان کی پاکستان کیخلاف ابتک کی سب سے طویل ترین اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔

ابراہیم زادارن چالیسویں اوور میں 80 رنز بناکر اُسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد 227 رنز کی اس طویل ترین پارٹر شپ کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے 101 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ''افغان بولرز'' کو قرار دیدیا

پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے والا پیس اٹیک دوسرے میچ میں افغان بلے بازوں کے سامنے بالکل بے بس دکھائی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں