سانحہ جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ کی متعدد ایف آئی آر کی تحقیقات کیلیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل

جے آئی ٹیز میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سی آئی اے پولیس افسران شامل ہیں

—فائل فوٹو

سانحہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج 24 ایف آئی آر کی تحقیقات کے لیے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دیدی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹیز الگ الگ مقدمات کی تحقیقات کریں گی۔ جے آئی ٹیز میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سی آئی اے پولیس افسران شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔


فراہم کردہ معلومات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کے مقدمات تھانہ سٹی جڑانوالہ، صدر جڑانوالہ سمیت مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
Load Next Story