راولپنڈی 9 مئی واقعات مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید ایک دفعہ شامل

نئی دفعہ حساس مقامات پر ہونے والے حملوں پر پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے پیش نظر شامل کی گئی


ویب ڈیسک August 24, 2023
—(فوٹو: فائل)

راولپنڈی 9 مئی کے پرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراو اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں مزید ایک دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئی دفعہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت شامل کی گئی، مقدمات میں ا ے ٹی اے کی دفعہ 21 کی ذیلی شق ون شامل کی گئی، نئی دفعہ حساس مقامات پر ہونے والے حملوں پر پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کے پیش نظر شامل کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی لیگل ٹیم مقدمات میں مزید دفعات شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ مزید دفعات کے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں